Time 04 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

امریکی گلوکارہ نے قومی ترانے کے دوران گالی نکلنے پر معافی مانگ لی

امریکی گلوکارہ نے قومی ترانے کے دوران گالی نکلنے پر معافی مانگ لی
گلوکارہ نے اپنی غلطی بھاپنتے ہی سامعین سے قومی ترانہ دوبارہ پڑھنے کی اجازت مانگی/ اسکرین گریب

امریکی گلوکارہ لومس نے قومی ترانہ پڑھنے کے دوران منہ سے گالی نکلنے پر معافی مانگ لی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ لومس نے گزشتہ دنوں صدارتی امیدواروں کے مباحثے سے قبل براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران قومی ترانہ پڑھا تھا جس دوران ان کے منہ سے گالی نکل گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

گلوکارہ نے اپنی غلطی بھاپنتے ہی سامعین سے قومی ترانہ دوبارہ پڑھنے کی اجازت مانگی لیکن انہیں بتایا گیا کہ ریکارڈنگ لائیو ہے جس کے بعد گلوکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  گلوکارہ کو خاصی تنقید  کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد لومس نے معافی مانگ لی۔

تنقید کے بعد لومس نے انسٹاگرام پوسٹ پر ویڈیو میں اس واقعے کو ایک‘حادثہ‘ قرار دیا  اور مباحثہ منعقد کرنے والی ٹیم سمیت اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگ لی۔

 گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے بہت افسوس ہے، میری نیت قومی ترانے کے دوران غلطی کرنے کی نہیں تھی،میں بہت گھبراگئی تھی‘۔

مزید خبریں :