Time 22 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کا وہ اداکار جس نے دو فلموں کے بعد انڈسٹری چھوڑی، اب 10 ہزار کروڑ کی کمپنی کا مالک ہے

بالی وڈ کا وہ اداکار جس نے دو فلموں کے بعد انڈسٹری چھوڑی، اب 10 ہزار کروڑ کی کمپنی کا مالک ہے
گرش کمار نے 2013 میں رومانوی و کامیڈی فلم ’رمیا وستاویاں‘ سے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا— فوٹو:فائل

بالی وڈ میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے فلمی کیرئیر کے ذریعے دولت کمائی ہے اور اب وہ امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ایسے ناموں میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھی شامل ہیں جن کے پاس دولت کی ریل پیل فلمی کیرئیر کے بعد ہوئی۔

بالی وڈ میں ایک ایسا اداکار بھی ہے جس نے دو فلموں کے بعد انڈسٹری چھوڑی، اب ہزاروں کروڑ بھارتی روپے والی کمپنی کا مالک ہے۔

گرش کمار نے 2013 میں رومانوی و کامیڈی فلم ’رمیا وستاویاں‘ سے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں انہوں نے معروف اداکار کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 2016 میں ایک اور فلم کی اور پھر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرش فلم پروڈیوسر کمار ایس ترانی کے اکلوتے بیٹے ہیں اور ان کی ٹپس فلمز کے نام سے بھارت کی بڑی میوزک اور فلم پروڈکشن کمپنی ہے، گرش والد اور چچا کے ہمراہ فیملی بزنس سنبھال رہے ہیں اور وہ اس وقت ٹپس فلمز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق بالی وڈ اداکار کا کمپنی میں اہم عہدہ ہے اور رواں سال کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان کی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 10 ہزار 517 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرش کمار کی دولت بھی کسی صورت کم نہیں ہے، ان کے اثاثوں کی مالیت 1900 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثے رکھنے والے عامر خان سے بھی زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کے اثاثوں کی مالیت 400 کروڑ بھارتی روپے، ورون دھون 380 کروڑ بھارتی روپے، رنویر سنگھ 245 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں لیکن گرش کمار کے اثاثوں کی مالیت 2164 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

مزید خبریں :