Time 05 نومبر ، 2024
پاکستان

لاہور ایک مرتبہ پھر فضائی آلودگی انڈیکس میں سب سے اوپر ، شہری اب بھی غیر سنجیدہ

لاہور  ایک مرتبہ پھر فضائی آلودگی انڈیکس میں سب سے اوپر ، شہری اب بھی غیر سنجیدہ
شہر میں پابندی کے باوجود چنگچی رکشے گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں کی سڑکوں پر فراٹے بھرتے نظر آتے ہیں__فوٹو: فائل

لاہور میں کئی روز   بعد اسموگ میں کسی حد تک کمی تو آ گئی لیکن آلودگی میں اب بھی سرِفہرست ہے۔

امریکی ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آلودگی کا اسکور ایک ہزار سے کم ہو کر 609 پر آ گیا۔ 

لاہور گزشتہ چند روز سے مسلسل دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست رہا ہے تاہم آج صبح نئی دہلی پہلے نمبر پر اور لاہور دوسرے نمبر پر تھا۔

لیکن اب ایک مرتبہ پھر لاہور  فضائی آلودگی انڈیکس میں سب سے اوپر ہے۔

لاہور میں بڑھتی آلودگی کے باوجود شہری ماسک لگانے پر سنجیدہ نہیں ہیں جب کہ پابندی کے باوجود چنگچی رکشے گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں کی سڑکوں پر فراٹے بھرتے نظر آتے ہیں۔

اسموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نےایک ہفتے کے لیے سرکاری اور نجی اسکولوں کے پرائمری سیکشنز کوچھٹیاں دے دی ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موسمی حالات کا مقابلہ ہم سب کو مل کر کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :