کاروبار
29 فروری ، 2012

کابینہ اجلاس: مزید بھارتی اشیاء کی درآمد کی منظوری آج متوقع

کابینہ اجلاس: مزید بھارتی اشیاء کی درآمد کی منظوری آج متوقع

اسلام آباد…وفاقی کابینہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ آزادنہ تجارت کو بڑھانے کے لیے مزید بھارتی اشیاء کی پاکستانی منڈیوں تک رسائی دینے کی منظوری آج متوقع ہے۔وزرات تجارت نے بھارتی اشیاء کی پاکستانی منڈیوں تک رسائی کے لیے اشیاء کی فہرست پر مشتمل سمری وزیراعظم کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظورکیے جانے کی امید ہے۔وزرات تجارت کے حکام کے مطابق بھارت کے ساتھ منفی لسٹ کے تحت تجارت شروع کرنے کے حوالے سے وزرات صنعت نے 15سو کے قریب منفی اشیاء کی فہرست وزرات تجارت کو ارسال کی تھی۔ تاہم کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کی جانے والی سمری میں اشیاء کی تعداد 15سو سے زائد ہے۔ان اشیاء میں بھارت سے ٹیکسٹائل مصنوعات،نیوز پیپر پرنٹ ،ویکسین، چند ادویات اور دیگر اشیاء کوشامل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اشیاء کی درآمد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کابینہ ہی کرے گئی۔

مزید خبریں :