06 نومبر ، 2024
ایک طرف امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تو دوسری طرف آج رات ہی امریکا کی جانب سے ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ہائپرسونک جوہری میزائل تجربے کیلئے تیار ہے، انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل ’منٹ مین تھری‘ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان کیلی فورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کی خبر کے مطابق میزائل کی رفتار 15 ہزار میل فی گھنٹا سے زائد تک جا سکتی ہے۔ ہائپرسونک جوہری میزائل 30 منٹ میں دنیا بھر میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
صدارتی انتخابات کی رات ہی جوہری ہائپرسونک میزائل کے تجربے پر کچھ امریکیوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تاہم امریکی فوج نے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میزائل تجربے کیلئے وقت کا تعین پہلےہی کیا گیا تھا۔