07 نومبر ، 2024
امریکا میں صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کریملن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات امریکا کا داخلی معاملہ ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام بھجوائے جانے سے متعلق کریملن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد دینے کے صدر پیوٹن کے کسی بھی منصوبے سے لاعلم ہیں۔
کریملن کا کہنا تھا کہ امریکا روس کیلئے دشمن ریاست ہے جو یوکرین کی جنگ میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر ملوث ہے۔
یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کی ممکنہ کوشش کے بارے میں سوال پر کریملن کا کہنا تھا کہ اس بارے میں، قیاس آرائی کرنا نامناسب ہے، روس ٹھوس الفاظ اور اقدامات کی بنیاد پر نتائج اخذ کرے گا۔
کریملن کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن نے بارہا کہا ہے کہ وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں، امریکا تصادم کے خاتمے میں مدد کرنے کی پوزیشن میں ہے لیکن ایک رات میں ایسا نہیں کیا جا سکتا۔