پاکستان
24 فروری ، 2013

امریکا کو پاکستانی عوام کے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے، کیمرون منٹر

 امریکا کو پاکستانی عوام کے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے، کیمرون منٹر

واشنگٹن…پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ امریکا کو صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ پر توجہ مرکوز نہیں رکھنی چاہیے بلکہ پالیسیاں بناتے ہوئے پاکستانی عوام کے مفادات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔واشنگٹن میں ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کویہ خیال رکھنا چاہیے کہ اس کی پالیساں پاکستانی عوام کو کتنا متاثر کر سکتی ہیں۔ امریکی امدادی پروگرام کے نتائج پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان پروگراموں سے امریکا وہ سب کچھ حاصل نہیں کرسکا جو وہ چاہتا تھا۔ امریکا کو سخت نظر ڈالنی چاہیے کہ ناکامی کہاں ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں ایک ایسی حکومت سے ڈیل کر رہا تھا جو مطلوبہ نتائج ڈیلیور کرنے میں ہر وقت کامیاب نہیں تھی۔ پاکستانیوں کی اکثریت میں امریکا مخالف جذبات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو امریکا کے تعلیمی اور تجارتی نظام اور کھلے معاشرے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امریکا کو پالیسیاں بناتے ہوئے پاکستانی عوام کے مستقبل اور ان کی خوشحالی کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں :