24 فروری ، 2013
ہالی ووڈ…ٹوائی لائیٹ سیریز کی آخری فلم ”بریکنگ ڈان پارٹ ٹو“ کو ناقدین نے بدترین فلم قرار دے دیا، فلم نے 7 گولڈن رسبری ایوارڈ حاصل کیے۔بیلا اور ایڈوڈ کی محبت نیا ”رنگ لے آئی“۔ ٹوائی لائٹ سیریز کی پچھلی فلموں کے برعکس بریکنگ ڈان پارٹ ٹو نے بدترین فلم سمیت مختلف شعبوں میں 7 گولڈن رسبری یعنی رازی ایوارڈ حاصل کیے۔ہیروئن بیلا یعنی ، کرسٹن اسٹورٹ ، ساتھی اداکار ٹیلر لاٹنرکی اداکاری نقادوں کی نظر میں بری ٹھہری تو ہدایت کار بل کانڈن بھی ناکام ترین رہے۔ بدترین ساتھی اداکارہ کا ایوارڈ ملا، پاپ اسٹارریہانا کو۔ جنھوں نے پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھائے،، سائنس فکشن مووی ، بیٹل شپ میں۔رازی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان اور ”جیتنے“ والوں کا انتخاب گولڈن رسبیری فاوٴنڈیشن کے 650 ارکان مشہور ویب سائٹ Rotten Tomatoes پر دیے گئے ووٹوں کی مدد سے کرتے ہیں۔