24 فروری ، 2013
تہران… ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے لیفنٹنٹ جنرل حمید سرخیلی کا کہنا ہے کہ ایران کے جنوبی علاقے میں فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والاغیر ملکی ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ الیکٹرانک وار فیئر یونٹ نے سگنلوں کی مدد سے ڈرونز کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی جس پر طیارے کے نیویگیشن یونٹ پر کنٹرول حاصل کر کے اسے اتار لیا گیا۔ ان کا کہناتھا کہ اس ڈرون طیارے کی فوٹیج بھی جاری کی جائے گی تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ڈرون طیارہ کس ملک کا ہے۔