24 فروری ، 2013
لاہور…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔تاہم لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ تین روز کے دوران سب زیادہ بارش راولا کوٹ میں63ملی میٹر،سیالکوٹ 59،خضدار52،کوٹلی، دیر،پاراچنار اور مری میں51ملی میٹر ملی ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ برف کالام ،استور اور مالم جبہ میں 01فٹ پڑی۔گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 07،کالام منفی04،دیر،مالم جبہ، استور،ہنزہ ، گوپس میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح سے ریکارڈ کئے گئے۔