13 نومبر ، 2024
پنجاب اسمبلی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن احسن رضا نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے کثرت سے منظور کرلیا۔
حکومتی ارکان نے حملے میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ منصوبہ بندی کرکے ایک سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی، ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، حکومت برطانیہ سےبات کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے۔
اسپیکر نے رولنگ دی کہ قرارداد کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجی جائے۔