24 فروری ، 2013
حب … حب اور خضدار میں اہل سنت والجماعت کی جانب سے کوئٹہ میں کارکنوں کی گرفتاری اور ریلی پر فائرنگ کے خلاف احتجاج کیا گیااور حب ندی کے پْل پر احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا۔ احتجاج کے باعث کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند اورٹریفک معطل ہوگئی ہے۔ اہل سنت والجماعت کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں جاری فرقہ واریت کاخاتمہ کرکے امن قائم کیا جائے۔ خضدار میں بھی اہل سنت و الجماعت کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور پریس کلب پر مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کوئٹہ میں ریلی پر فائرنگ کے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔