Time 22 دسمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

'نوچنے پر بھی بلی کو کچھ نہیں کہتا'، خاتون کا شوہر کیخلاف انوکھا مقدمہ، جج برہم

نوچنے پر بھی بلی کو کچھ نہیں کہتا، خاتون کا شوہر کیخلاف انوکھا مقدمہ، جج برہم
درخواست دیکھ کر جج کو غصہ آگیا اور انہوں نے خاتون کو غیر سنجیدہ معاملہ عدالت میں لانے پر ڈانٹ پلادی—فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک خاتون کی جانب سے دلچسپ مقدمہ دائر کیا گیا جس نے جج کو بھی غصہ دلا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف ظلم کا مقدمہ دائر کیا، اور  یہ دعویٰ کیا کہ وہ ان سے زیادہ پالتو بلی کی پرواہ کرتا ہے اور بلی کا خیال زیادہ رکھتا ہے۔

یہ واقعہ بنگلورو میں پیش آیا جہاں مدعی کی درخواست دیکھ کر جج کو غصہ آگیا اور انہوں نے خاتون کو غیر سنجیدہ معاملہ عدالت میں لانے پر ڈانٹ پلادی۔

جسٹس ایم ناگاپراسنا نے مشاہدہ کیا کہ شکایت میں ظلم یا ہراساں کرنے کا کوئی خاص الزام نہیں لگایا گیا، اور درخواست میں کہا گیا کہ شوہر مجھ سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے اور اس کی دیکھ بھال زیادہ کرتا ہے۔

خاتون نے درخواست میں کہا کہ جب وہ شوہر کو اس بات کا احساس دلاتی ہے تو ان دونوں میں جھگڑا ہو جاتا ہے اور  پھر شوہر ان سے بات نہیں کرتا۔

بیوی نے  یہ شکایت بھی کی کہ بلی اس پر کئی بار حملہ کر چکی ہے اور اسے نوچ بھی چکی ہے جبکہ شوہر کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ بلی کو کچھ نہیں کہتا۔

مزید خبریں :