کاروبار
29 فروری ، 2012

بھارت کے ساتھ تجارت: کابینہ کا ممنوعہ اشیاء کی فہرست ختم کرنیکا فیصلہ

بھارت کے ساتھ تجارت: کابینہ کا ممنوعہ اشیاء کی فہرست ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد… وفاقی کابینہ نے بھارت سے تجارت کیلئے منوعہ اشیاء کی فہرست میں واضح کمی کرتے ہوئے اسے رواں برس مکمل طور پر ختم کردینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کے آج اجلاس میں بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی تجاویز پر غور کیا گیا، تجارت کی موجودہ آٹھ ہزار اشیاء میں ابھی دو ہزار سے کم اشیاء کی دو طرفہ تجارت ہوتی ہے، کابینہ نے آج نیگیٹو لسٹ کے آئٹمز کو کم کرکے 1209 کردینے اور باقی ماندہ منفی آئٹمز کو بھی 31 دسمبر 2012ء تک بتدریج ختم کردینے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ، تجارتی تعلقات مکمل طور پر نارمل ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :