25 فروری ، 2013
کراچی…کراچی بے امنی ازخودنوٹس کی سماعت آج سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شروع ہوگی۔ کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں لارجر بینچ کرے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے غیرملکی تارکین وطن کے بارے میں نادرا اور نارا کی رپورٹس جمع کرادی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے 1994 سے اب تک 24 جوڈیشل انکوائریز کے رکارڈ پر مشتمل رپورٹ جمع کرائی ہے۔ آئی جی سندھ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلحے کے کنٹرول کے لیے سندھ آرمز ایکٹ بن گیا ہے، جبکہ کراچی میں 38993 ملزمان مفرور اور 9ہزار 414 اشتہاری ہیں۔