Time 19 نومبر ، 2024
پاکستان

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز، 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک

کراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز ہوگیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرتجارت جام کمال نے دفاعی نمائش کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں سفارتکار، بین الاقوامی وفود، دفاعی ماہرین، صنعتکار سینیئرسول و فوجی افسران اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران بینڈ ڈسپلے اور پریڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیردفاع خواجہ آصف نے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر سے آئے مندوبین اس نمائش سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ پاکستان میں معیشت مثبت اعشاریوں کی جانب گامزن ہے۔

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز، 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک
فوٹو: آن لائن

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور وفاقی وزراء نے ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش کے مختلف پویلینز کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ایکسپو سینٹر کراچی میں 19 تا 22 نومبرتک جاری رہے گی، نمائش میں دنیا کے 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں ۔

آئیڈیاز 2024 میں 33 غیر ملکی وفود بھی شرکت کررہے ہیں ۔دفاعی نمائش میں چین اور ترکی کی کمپنیز کیلئے 3پویلینز بنائے گئے ہیں۔

عالمی دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی ساز و سامان بھی پیش کیا جائے گا ۔ ایران، اٹلی اور یوکرین پہلی بار نمائش میں شریک ہورہے ہیں۔


مزید خبریں :