کاروبار
25 فروری ، 2013

پاکستانی6ماہ کے دوران39ارب کی چائے پی گئے

پاکستانی6ماہ کے دوران39ارب کی چائے پی گئے

کراچی…مہنگائی کا رونا رونے والے پاکستانی 39 ار ب روپے کے درآمدی موبائل خرید چکے جبکہ 21 ارب روپے کی امپورٹڈڈ چائے بھی پی گئے ہیں۔پاکستان شماریات بیورو نے جولائی سے جنوری تک سات مہینوں کے تجارتی اعداد و شمار جاری کیے ہیں جو کہ تشویش ناک ہیں۔ ایک طرف زرعی آلات ، ٹیکسٹائل اور صنعتی مشینری کی درآمد میں کمی ہوئی ہے تو دوسری طرف موبائل فون، چائے اور سویابین تیل کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ موبائل فون کے چارجز اور دیگر ٹیلی کام آلات کی درآمد میں 64 فی صد اضافہ اور اس کی درآمد 54 ارب روپے تک جاپہنچی۔ موبائل فون کی درآمد39 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال 34 ارب روپے تھی۔ 115 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا جبکہ 21 ارب روپے کی چائے منگوائی گئی ہے۔ ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد 21 ارب روپے رہی اور یوں اس کی درآمد گزشتہ سال کی نسبت 11 فی صد کم ہوگئی۔ زرعی آلات اور زرعی مشینری کی درآمد 6 ارب روپے رہی اور گزشتہ سال کی نسبت اس کی درآمد میں 17 فی صد کمی ہوئی۔

مزید خبریں :