دنیا
25 فروری ، 2013

بینظیر قتل کیس کی سماعت،2 لیڈی ڈاکٹرز نے شہادتیں قلم بند کرادیں

بینظیر قتل کیس کی سماعت،2 لیڈی ڈاکٹرز نے شہادتیں قلم بند کرادیں

اسلام آباد…بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والی 2 لیڈی ڈاکٹرز نے اپنی شہادتیں قلم بندکرادی ہیں۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والی 2 لیڈی ڈاکٹرز ،ڈاکٹر ردا اور ڈاکٹر حنا کی شہادتیں قلم بند کی گئیں ، کیس کی مزیدسماعت کل (منگل )کی جائیگی۔

مزید خبریں :