پاکستان
25 فروری ، 2013

حکومت نے بیروزگاری،بھوک ،مہنگائی کے تحفے دیئے،ڈاکٹر وسیم اختر

حکومت نے بیروزگاری،بھوک ،مہنگائی کے تحفے دیئے،ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پستے جارہے ہیں ،بجلی و گیس کی بندش سے دوہزار سے زاید صنعتی یونٹس بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں،18فروری2008 سے پہلے کیے گئے تمام دعوے دھوکہ اور فریب ثابت ہوئے ہیں۔منصورہ سے جاری ایک بیان میں ان کاکہناتھا کہ روٹی،کپڑا اور مکان کے خواب دکھانے والے عوام کو بے روزگاری،بھوک وافلاس،مہنگائی،ڈرون حملے اورلاقانونیت کے تحفے دے رہے ہیں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ پانچ سالہ دور حکومت کا حساب قوم الیکشن میں لے گی۔ایفی ڈرین،رینٹل پاور،حج اسکینڈل،اداروں میں تاریخی لوٹ مار،دہشتگردی کی جنگ میں50ہزار قیمتی جانوں کا نذرانہ اور ملکی معیشت کا70ارب ڈالر کا نقصان،عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی،سوئس بنکوں میں500ارب ڈالر سے زاید کی رقم اور قرضوں کی معافی حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کا مظہر ہے۔

مزید خبریں :