پاکستان
25 فروری ، 2013

خیبر پختونخوا کے وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل نے استعفیٰ دے دیا

خیبر پختونخوا کے وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل نے استعفیٰ دے دیا

پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل وزارت اور عوامی نیشنل پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات میاں نثار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کو ارسال کردیا ہے۔ جیونیوز کے رابطہ کرنے پر صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخارنے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میاں نثار گل نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کو بھیج دیا ہے۔میاں افتخارنے بتایا کہ میاں نثار گل نے استعفیٰ ناگزیر وجوہات کی بنا پر دیا ۔میاں نثار گل پی کے 40 کرک 1 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔بعد ازاں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، مئی 2010 میں خاتون اغواء کیس میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔تاہم مقدمہ سے بری ہونے کے بعد 2011 میں دوبارہ وزیر جیل خانہ کے فرائض سنبھال لیے تھے۔

مزید خبریں :