Time 25 نومبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا،100 انڈیکس نے 99 ہزار کی سطح عبور کرلی

اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا،100 انڈیکس نے 99 ہزار کی سطح عبور کرلی
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کے اضافےکے بعد 98 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 99 ہزار 317 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 281 پوائنٹس کے اضافےکے بعد 98 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 64 کروڑشیئرزکےسودے25 ارب روپے میں طے ہوئے۔

دوسری جانب ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اور کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر ایک پیسے سستا ہوا۔

ڈالر کی قیمت ایک پیسے کمی کے بعد 277 روپے 75 پیسے رہی۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 27 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے اضافے کے ساتھ 278 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔