Time 02 دسمبر ، 2024
پاکستان

پنجاب: خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے پرمٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ

پنجاب: خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے پرمٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ
جمعہ اور اتوار کو ٹرکوں، بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی: مریم اورنگزیب/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے مزید پابندیاں عائد کردیں۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کےمطابق خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ جمعہ اور اتوار کو ٹرکوں، بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ اینٹی اسموگ مہم کے تحت لودھراں، اوکاڑہ، وہاڑی اور سرگودھا میں 6 بھٹےگرادیے گئے جب کہ 3 صنعتی یونٹ، ایک اسٹیل رولنگ مل، ایک ٹیکسٹائل یونٹ اور ایک چاول مل سیل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ خراب انجن اور زیادہ دھواں دینے والی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی پڑتال کی گئی جن میں سے 144 گاڑیاں بند کردی گئیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بغیر ترپال اور اسموگ رولز پر عمل نہ کرنے والی ریت کی 64 ٹرالیاں بند کردیں جب کہ کمرشل جنریٹرز اور بار بی کیو پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا جہاں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے گئے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور صفائی بھی جاری ہے، آج کے اقدامات 8 سے 10سال میں اسموگ کے خاتمے کی بنیاد بنیں گے، فضائی آلودگی کے خلاف جنگ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کی جنگ ہے۔

مزید خبریں :