کاروبار
26 فروری ، 2013

روپے کی قدر میں کمی،آئل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ متوقع

روپے کی قدر میں کمی،آئل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ متوقع

کراچی… آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں متوقع اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے تک اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 72 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے 60 پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت ساڑھے تین روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کا اثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑے گا اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں مختلف عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ کمزور ہوا ہے جس سے درآمد کی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی پڑ رہی ہیں اور مقامی قیمتوں می اضافہ متوقع ہے۔

مزید خبریں :