Time 02 دسمبر ، 2024
پاکستان

عمران خان نے جوڈیشل کمیشن سے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ہٹا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے بدل دیے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ سے شبلی فرازکی جگہ علی ظفر مستقل طورپرجوڈیشل کمیشن اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرایوب کی جگہ بیرسٹرگوہریا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی نمائندگی کرے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ عمرایوب اور شبلی فراز پر بہت سے مقدمات ہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا گیا، مقدمات میں ضمانت کے بعد عمرایوب ہی جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے ہوں گے۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :