پاکستان
26 فروری ، 2013

طالبان سے مذاکرات: مثبت جواب دینا چاہئے،اکبر ہوتی

اسلام آباد… انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختوانخوا اکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب دینا چاہئے، کچھ طالبان بدلیں ، کچھ ہم بدلیں اور وہ راہ راست پر آ جائیں تو کیا حرج ہے۔ اسلام آباد میں نویں دو روزہ بین الاقوامی سیفٹی اور سیکیورٹی نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ پشتون روایت کے مطابق جرگوں کے ذریعہ مسائل کا حل ممکن ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے کہاکہ کچھ لوگ خیبر پختوانخوا میں پر امن انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتے لیکن انتخابات کے لیے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ آئی جی خیبر پختوانخواہ نے بتایاکہ گذشتہ دو ماہ کے دوران صوبے میں 40 دھماکے ہوئے جن میں 60 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید خبریں :