پاکستان
26 فروری ، 2013

چیف جسٹس نے فیصل آبادبینچ کے قیام کا وعدہ نہیں کیا،رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس نے فیصل آبادبینچ کے قیام کا وعدہ نہیں کیا،رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ

لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے وضاحت کی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصل آباد بینچ کے قیام کے لئے کسی بھی بھجوائی گئی سمری پر فوری دستخط کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔ چیف جسٹس نے بار کے نمائندوں سے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ فیصل آباد میں ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کے لئے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :