پاکستان
26 فروری ، 2013

ملتان:ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والی چار خواتین گرفتار

ملتان…ملتان میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والی چار خواتین کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ طارق آباد کی رہائشی چار خواتین شمشاد ، حسینہ ، آمنہ اور حنا لودھی ،طارق کالونی میں واقع شمشاد بی بی کے گھر میں داخل ہوئیں اور شمشاد بی بی کو پانی پلانے کا کہا،جب شمشاد بی بی پانی لینے گئی تو اس دوران چاروں خواتین نے مبینہ طور پر موبائل فون چوری کر لیا جس کا شمشاد بی بی کو فورا ً علم ہو گیا شمشاد بی بی نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پنہچ کر چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب زیر حراست چاروں خواتین کا کہنا ہے کہ ان پر ڈکیتی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کریں گے تب تک خواتین حراست میں ہی رہیں گی۔

مزید خبریں :