پاکستان
26 فروری ، 2013

ایم کیو ایم نے سپاہ صحابہ سے ملکر حکومت بنائی،ان سے اتحاد ممکن نہیں،ن لیگ

ایم کیو ایم نے سپاہ صحابہ سے ملکر حکومت بنائی،ان سے اتحاد ممکن نہیں،ن لیگ

اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم نے ماضی کے انتخابات میں کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کا تعاون حاصل کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے انتخابی اتحاد ممکن نہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں احسن اقبال کاکہناتھاکہ 1996 میں پیپلز پارٹی نے سپاہ صحابہ سے مل کر پنجاب میں حکومت بنائی اور اسے وزارت بھی دی۔1997 میں فرقہ واریت کے خلاف موٴثر آپریشن پر میاں نواز شریف پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔2002 میں ق لیگ اور ایم کیو ایم نے سپاہ صحابہ سے مل کر حکومت بنائی اور مولانا اعظم طارق کو جیل سے رہا کرا کے ظفر اللہ جمالی کو وزارت عظمی کا ووٹ ڈلوایا۔کیا یہ بھی درست نہیں کہ اپریل 2010 میں قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد نے مو لانا احمد لدھیانوی سے ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :