26 فروری ، 2013
لاہور…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ فوج اور حکمرانوں کو اچھی بات کی دعوت دی ہے اور دیتے رہیں گے،طالبان سے بات چیت کے بعد ہی ان کے مطالبات سامنے آئیں گے۔لاہور میں رحمانیہ مسجد قلعہ گوجر سنگھ میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 31مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا ، اسلام زندہ باد کانفرنس بھی ہو گی،جس میں ملک بھر سے عوام شرکت کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دباوٴ کا شکار ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات میں بیرونی دباوٴ ہو گا مگر حکومت کو اسے قبول نہیں کرنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بات چیت کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہییں، فاٹا کا جرگہ طالبان مذاکرات کو فعال بنانے کیلئے اہم ہے۔