26 فروری ، 2013
میڈریڈ…اسپینش فٹ بال ٹورنامنٹ’ کوپا ڈیل رے،میں آج دنیائے فٹ بال کی دو بڑی ٹیمیں ریال میڈرڈ اور بارسیلونا ، سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں مقابلہ کریں گی۔ پہلا لیگ ایک ، ایک گول سے برابر رہا تھا۔بارسلونا بمقابلہ ریال میڈرڈ ،مقابلہ کوالٹی ،فٹنس اورٹیکنیک ، اورتیکنیک کا ،اسٹیج ہے کوپاڈیل رے یعنی اسپینش کپ اورمیدان ہے،نوکیمپ بارسلونا۔سیمی فائنل کاسیکنڈ لیگ ،ایک طرف لیونیل میسی ہے،دوسری طرف کرسٹیانورونالڈو۔ ریال میڈرڈ کیپاس راوموس ، زابی اولونزو اور کریم بینزیما ہیں تو بارسیلونا کے پاس میسی ، فیبریگاز، اور زاوی جیسے پلیئرز موجود ہیں۔ دونوں ٹیمیں دو سو اکیاون مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں ،بارسیلونا نے ایک سو پانچ اور ریال میڈرڈ نے ستاسی میچز جیتے ہیں۔سیمی فائنل کیفرسٹ لیگ میں مقابلہ برابررہاتھا،اس مرتبہ فیصلہ کیا ہوگا،سبھی کوانتظاررہیگا۔