27 فروری ، 2013
اسلام آباد…گلگت بلتستان ،مالاکنڈ ڈویژن اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری اور بارش جاری ہے،کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔استور کے بالائی علاقوں میں 5روز اور شہری علاقوں میں 24گھنٹے سے برفباری جاری ہے جس سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ہنزہ نگراور غذر کے پہاڑوں پر 2روز سے برفباری اور بارش جاری ہے۔مالاکنڈ میں کالام،مالم جبہ،چترال لوئر اور اپر دیر کے بالائی علاقوں میں 2روز سے برفباری ہورہی ہے۔سوات اور ملحقہ علاقوں اورہنگو میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ کاٹ گر کے علاقے میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔آزاد کشمیر میں وادی نیلم، وادی لیپہ اورگریزمیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔مظفر آباد اور قریبی علاقوں میں وقفے وقفے سے بار ش جاری ہے۔