پاکستان
27 فروری ، 2013

پشاور پولیس کی کارروائی ، 2 کلو ہیروئن،ایک کلو حشیش برآمد

پشاور…پشاور پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق پہلی کاروائی موٹرویز انٹر چینج چیک پوسٹ پر کی گئی۔ جہا ں دوران تلاشی باجوڑ ایجنسی سے آنے والی گاڑی سے ایک کلو حشیش برآمد ہوئی۔ ایک ملزم کوگرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ حیات آباد کی حدود میں کارروائی کے دوران کارخانوچیک پوسٹ کے مقام پر گاڑی سے 2 کلو ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کا گرفتار کرلیاگیا۔

مزید خبریں :