پاکستان
27 فروری ، 2013

ایک ماہ کے دوران دوسرے نیول افسر کو نشانہ بنایا گیا

ایک ماہ کے دوران دوسرے نیول افسر کو نشانہ بنایا گیا

کراچی…افضل ندیم ڈوگر…پاکستان بحریہ کے ایک افسر کو کراچی بندرگاہ کے قریب مسلح حملے میں شدید زخمی کردیا گیا، ایک ماہ کے دوران نیوی کے دوسرے افسر کو ایک ہی انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کیماڑی میں کراچی پورٹ کے گیٹ نمبر 15 کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر افسرعظیم حیدر شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں چار گولیاں لگیں۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق پی این ایس شفا اسپتال میں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عظیم حیدر کراچی میں مہران بیس پر حملے کی تفتیشی ٹیم میں شامل رہے جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق ادارے کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہیں۔ کراچی میں ایک ماہ کے دوران پاک بحریہ کے دوسرے افسر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سات فروری کو پی این ایس کار ساز میں نیوی کے ایک لیفٹیننٹ کمانڈر آصف کاظمی کی گاڑی میں بم نصب کرکے دھماکا کیا گیا تھا جس میں آصف کاظمی اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ پاکستان نیوی یا آئی ایس پی آر کی جانب سے ایسے واقعات پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید خبریں :