پاکستان
27 فروری ، 2013

پشاور: اسلحہ اسکینڈل کے مرکزی ملزم کے گھر سے چار کروڑ روپے برآمد

پشاور…نیب خیبر پختونخوا اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسکینڈل کے مرکزی ملزم خیبر پختونخوا پولیس کے بجٹ آفیسر کے گھر سے چار کروڑ روپے برآمد کر لئے۔ نیب ذرائع کے مطابق کاروائی حیات آباد میں محکمہ پولیس کے بجٹ آفیسر جاوید خان کے گھر پر کی گئی۔ نیب اور پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران جاوید خان کے گھر سے 4 کروڑ سے زائد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیاگیا۔ نیب کے مطابق 2009 اور 2010 میں خیبر پختونخوا پولیس کے لیے اسلحہ ، گاڑیوں اور دیگر سامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر خورد بردکے الزامات ہیں۔ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام پر کنٹریکٹر ارشد مجید اور بجٹ آفیسر جاوید خان کو 21 فروری کو گرفتار کیاگیا تھا۔

مزید خبریں :