27 فروری ، 2013
پشاور…پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے۔ بارش کے باوجود مختلف گروپوں کے درمیان تکرار اور ہنگامہ آرائی نے ماحول کو گرما دیا۔پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈوکیٹ کررہے ہیں۔ بارش کی وجہ سے پولنگ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی۔صوبائی صدر کے عہدے کے لئے تین امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں اسد قیصر، پرویز خٹک اور مراد سید شامل ہیں۔ جبکہ سیکرٹری شپ کے لئے شاہ فرمان، شوکت یوسف زئی، زاہد مہمند اور ضیاء آفریدی کے درمیان مقابلہ ہے۔پولنگ کے دوران مختلف گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔