Time 12 دسمبر ، 2024
پاکستان

بلتستان ڈویژن میں برفباری، پہاڑی تودہ گرنے سے گلگت اسکردو روڈ بند

بلتستان ڈویژن میں برفباری، پہاڑی تودہ گرنے سے گلگت اسکردو روڈ بند
فوٹو: فائل

بلتستان ڈویژن میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ جبکہ نظام زندگی متاثر ہوگیا۔

دوسری جانب پہاڑی تودہ گرنے سے گلگت اسکردو روڈ بند ہوگیا، پولیس کے مطابق پہاڑی تودہ باغیچہ کے مقام پر گرا ہے۔

استور میں برفباری کا تسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہے جبکہ وادی نیلم میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں بھی صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :