15 دسمبر ، 2024
پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے سیکڑوں گاڑیاں خلاف ضابطہ خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے 310گاڑیاں خلاف ضابطہ خریدی گئیں اور گاڑیاں منظوری کے بغیر 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت سے خریدی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی اور گاڑیوں کی خریداری کیلئے پیپرا رولز نظر انداز کر کے پیشگی رقم ادا کی گئی۔
رپورٹ کے متن کے مطابق خلاف ضابطہ خریداری کی تحقیقات کیلئے متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے گا۔