Time 15 دسمبر ، 2024
کھیل

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج ریلی مگسی فیملی کے نام رہی، تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج ریلی مگسی فیملی کے نام رہی، تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں
پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں جعفرمگسی نے پہلی،انیس مگسی نے دوسری اور نادرمگسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی— فوٹو: سوشل میڈیا

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج ریلی مگسی فیملی کے نام رہی اور ابتدائی تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں۔

تین روزہ ایونٹ کے آخری دن پری پیئرڈ، اسٹاک ، ویٹرنز اور لیڈیز اسٹاک کی ریسز ہوئیں، پری پیئرڈ کیٹیگری میں مگسی فیملی نے شاندار کارکردگی دکھائی اور سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ابتدائی تینوں پوزیشنز اپنے نام کیں۔

جعفر مگسی نے 170 کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے 54 منٹ 20 اعشاریہ 86 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، انیس مگسی نے دوسری پوزیشن لی اور اُن کا وقت ایک گھنٹے58 منٹ اور 11 سیکنڈز رہا۔

لیجنڈری ڈرائیورنادر مگسی 22  سیکنڈز کے فرق سے تیسری پوزیشن پر رہے۔ دو معروف ڈرائیورز صاحبزادہ سلطان محمد علی اور آصف فضل کی گاڑیاں دوران ریس خراب ہوگئیں اور وہ پوڈیم پر آنے سے محروم رہے۔

پری پیئرڈ بی میں نعمان سر انجام ٹاپ پوزیشن پر رہے، پری پیئرڈ سی میں منیر جھنڈیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پری پیئرڈ ڈی میں نصر اللہ مزاری کا پہلا نمبر رہا، اسٹاک اے میں اویس شیوانی نے کامیابی حاصل کی۔

ویمن اسٹاک کیٹیگری میں لالین اخونزادہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ویٹرنز کیٹیگری میں انس خاکوانی کا پہلا نمبر رہا۔

مزید خبریں :