15 دسمبر ، 2024
لاہور: پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک اور کرکٹر کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔
محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں،کوچز اور تمام لوگوں کاشکرگزار ہوں۔
بائیں ہاتھ کے طویل القامت فاسٹ بالر محمدعرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ 3 دن میں قومی کرکٹرز کی جانب سے سامنے آنے والا یہ ریٹائرمنٹ کا تیسرا اعلان ہے۔
محمد عرفان سے قبل گزشتہ روز فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم دو روز قبل ریٹائرمنٹ کااعلان کر چکے ہیں۔