16 دسمبر ، 2024
جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللہ نے مدارس رجسٹریشن پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں آئین قانون اور پارلمینٹ کی احترام کا درس نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ اور آپ کی پارٹی نے اسی بل کو پارلیمنٹ میں ووٹ بھی دیا اور اس سے انحراف بھی کیا، کیا ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے کا احترام اس طریقے سے کیا جاتا ہے؟
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قوم فیصلہ کرے حکمرانوں کے کہنے اور کرنے میں کتنا تضاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹرعقیل ملک نے تسلیم کیا کہ ایوان صدر نے مدارس بل پر فیٹف کا ذکر کیا، عطا تارڑ اس سے انکاری ہیں، سوال یہ ہے دونوں میں سے کون غلط بیانی کررہا ہے؟