16 دسمبر ، 2024
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک اور اوپن مارکیٹ تبادلہ بازاروں میں ڈالر کا بھاؤ 5،5 پیسے بڑھا ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں کاروبار اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 278 روپے 17 پیسے ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5 پیسے اضافے سے279 روپے 14 پیسے کا ہے۔