27 فروری ، 2013
لاہور…الیکشن کمیشن پنجاب نے انتخابی مواد کی خریداری اور چھپائی مکمل کر لی ہے۔ ووٹر لسٹ میں 37 لاکھ سے زائدنئے افراد رجسٹرکیے گئے ہیں جن میں 515 خواجہ سراء بھی شامل ہیں ، پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں بھی دو ہزار 797 کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 2008ء کے انتخابات میں ووٹرز کی کل تعداد چار کروڑ 45 لاکھ 45ہزار385 تھی جو اب 37 لاکھ 63 ہزار 259 کے اضافے سے چار کروڑ 83 لاکھ آٹھ ہزار 644 ہوگئی ہے۔نئی ووٹر لسٹ میں 515خواجہ سراوٴں نے بھی خود کو رجسٹر کروالیا ہے۔ بہاولنگر میں سب سے زیادہ 97خواجہ سرار ووٹر بنے ہیں جو انتخابی دنگل میں اُتر سکیں گے۔خوشاب اور ملتان سے تاحال کوئی خواجہ سراء ووٹر نہیں بنا!گذشتہ انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 38 ہزار 21 تھی جسے بڑھا کر 40 ہزار 818کر دیا گیا ہے۔ عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں کی بطور ریٹرننگ آفیسرز تعیناتی کیلئے بھیفہرستیں تیار ہیں۔ الیکشن کمشنر پنجاب طارق قادری نے جیونیوز کو بتایا کہ پولنگ اسکیم کی تیاری کے علاوہ پولنگ سامان کی خریداری بھی مکمل ہے۔