پاکستان
27 فروری ، 2013

ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ ختم

ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ ختم

اسلام آباد…ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کی دوپہر سے موسم صاف ہونے کی توقع ہے۔اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ آج رات وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔اس دوران راول پنڈی ، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 80 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ پارا چنار ہی منفی 6 ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام بھی رہا۔دروش اور مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ،قلات منفی 3 ، کوئٹہ منفی 2 ، گوپس ،کالام اور استور منفی 1 ، جب کہ مری میں نقطہ انجماد پر ہے۔پشاور ، لاہور اور اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت10 جب کہ کراچی میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :