27 فروری ، 2013
اسلام آباد…جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ ہی نہیں بلکہ سنی بھی دہشت گردی کا شکار ہیں۔اسلام آباد میں نیو ز کانفرنس کے دوران علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ ملک میں مزارات سمیت کوئی طبقہ محفو ظ نہیں ، پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت ملک توڑنے کی بین الاقوامی سازش ہے۔ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اندرونی اور بیرونی دشمن ملوث ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بہتری کی کوئی امید نہیں ،سپریم کورٹ ہی آخری امید ہے۔علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ ملک میں مزارات سمیت کوئی طبقہ محفو ظ نہیں ، پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت ملک توڑنے کی بین الاقوامی سازش ہے۔ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اندرونی اور بیرونی دشمن ملوث ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بہتری کی کوئی امید نہیں ،سپریم کورٹ ہی آخری امید ہے۔