27 فروری ، 2013
پشاور …پشاور میں تحریک انصاف خیبر پختون خوا کی کابینہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر انتخابات پرامن اور شفاف انداز میں ہوئے،تاہم بعض کارکنوں اور امیدواروں نے دھاندلی کے الزامات لگا کر احتجاج بھی کیا۔پشاور میں رنگ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سطح کیانتخابات ہوئے۔ پولنگ کے آغاز پر ہی بعض کارکنوں اور امیدواروں نے مخالفین پر ووٹرز کو پیسوں سے خریدنے کے الزامات عائد کئے۔ اور اس کے خلاف پولنگ اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔