پاکستان
27 فروری ، 2013

ایف آر سی ایس کرنیوالے ڈاکٹرز کوآئرلینڈ میں مفت تعلیم کا اعلان

لاہور…کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کے سربراہ ڈاکٹر ظفر اللہ چودھری نے اعلان کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں ایف آر سی ایس کرنے والے زیر تربیت 120 ڈاکٹرز کو اب دو سال کے لئے آئرلینڈ میں مفت تعلیم دی جائے گی۔ ڈاکٹروں کا پہلا بیج جولائی میں جبکہ دوسرا اگست میں جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر اللہ چودھری نے بتایا کہ آئرلینڈ اور پاکستانی ماہرین کی ٹیم میرٹ پر ڈاکٹروں کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ ان ڈاکٹروں پر لازم ہو گا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پانچ سال تک پاکستان میں خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ کالج میں پہلی بار ایمرجنسی میڈیسن میں ایف آر سی ایس کرایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :