پاکستان
27 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن نے27 ارکان کی جعلی ڈگریاں دُرست قرار دے دیں

الیکشن کمیشن نے27 ارکان کی جعلی ڈگریاں دُرست قرار دے دیں

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے 27 ارکان پارلیمنٹ کی جعلی قرار دی گئی ڈگریوں کو درست قرار دے دیا۔یہ انکشاف دی نیوز کے صحافی احمد نورانی نے اپنی رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق 2010ء میں سپریم کورٹ کے حکم پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 59 ڈگریوں کو بوگس قراردیا تھا۔ تاہم ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ان میں سے 27 ڈگریوں کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درست قرار دے دیا اور فوجداری کارروائی کے لئے صرف32 کیسز ڈی پی اوز کو بھجوائے گئے۔ الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر پی آر اور ترجمان افتخار نے بار بار کے رابطوں کے باوجود جواب نہیں دیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین جاوید لغاری کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں واحد اتھارٹی ہے جو کسی ڈگری کو درست یا غلط قرار دے سکتی ہے۔

مزید خبریں :