Time 18 دسمبر ، 2024
پاکستان

مدارس بل پر حکومت فیصلہ کرلے، یہ ناہو دیر ہو جائے: حمداللہ

مدارس بل پر حکومت فیصلہ کرلے، یہ ناہو دیر ہو جائے: حمداللہ
ہمارا مطالبہ ہے مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکاہے اسکاگزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، رہنما جے یو آئی / فائل فوٹو

اسلام آباد: رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مدارس بل پر گیند اب حکومتی کورٹ میں ہے اور  وہ جلد فیصلہ کرلے تو بہتر ہے، یہ نا ہو کہ دیر ہو جائے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی، اخلاقی، قانونی طورپر ہارچکی ہے، تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں ہے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے لہٰذا اس کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، یہی جے یو آئی اور تنظیمات مدارس کا حکومت سے مطالبہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کا منظورکردہ بل تسلیم کیا جائے، گیند اب حکومت کی کورٹ میں ہے، اب بھی وقت ہےحکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہو جائے گی۔ 

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے فیٹف کے حوالے نہ کریں یا پھر قوم کو بتادیں ایوان میں فیصلےعوام کی نہیں فیٹف کی مرضی سےہوں گے۔ 

واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے 26 ویں ترمیم میں مدارس سے متعلق جے یو آئی کا تجویز کردہ بل منظور کیا تھا مگر بعد ازاں صدر نے بل پر اعتراض کر کے اسے واپس بھیج دیا تھا۔ 


مزید خبریں :