کھیل
01 مارچ ، 2012

سعد شاہدکی آسٹریلین جونیئر اوپن میں دوسری پوزیشن

کینبرا … پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر سعد شاہد آسٹریلین جونیئر اوپن 2012 کے انڈر 19 مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ویلش جونیئر اوپن میں شرکت کے لیے آج کارڈیف روانہ ہوں گے،انڈر 19 میں عالمی نمبر 5 اسکواش پلیئرسعد شاہد آسٹریلین جونیئر اوپن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچے جہاں انھیں چیک ریپبلک کے مارٹن سویک کے ہاتھوں تین،دو سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ایونٹ کے اختتام پر وہ آج ویلش جونیئر اوپن میں شرکت کے لیے کارڈیف روانہ ہو رہے ہیں،اس ٹورنامنٹ میں وہ ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے شرکت کرنے کے بعد جرمنی جونیئر اوپن میں حصہ لینے میونخ روانہ ہوں گے،سعد شاہد نے کراچی میں پاسپورٹ چھننے کے بعد دوبارہ بنوانے میں معاونت پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک،وزیر کھیل ڈاکٹرمحمد علی شاہ سمیت دیگر حکام کا شکریہ ادا کرتے کہا ہے کہ ویزا اور پاسپورٹ بروقت ملنے کے باعث ان کی آسٹریلین جونیئر اوپن اور دیگر ایونٹس میں شرکت یقینی بنی،سعد شاہد نے آسٹریلین جونیئراوپن انڈر19مقابلوں میں دوسری پوزیشن لی۔

مزید خبریں :