پاکستان
27 فروری ، 2013

آزاد الیکشن کمیشن کا قیام پارلیمنٹ کا بڑا کارنامہ ہے،وزیر اعظم

آزاد الیکشن کمیشن کا قیام پارلیمنٹ کا بڑا کارنامہ ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ موجودہ قومی اسمبلی نے ریکارڈ قانون سازی کی ،جو قابل تحسین ہے،آزاد الیکشن کمیشن کا قیام پارلیمنٹ کا بڑا کارنامہ ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ 18ویں، 19ویں اور 20ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے اہم کارنامے ہیں، پارلیمنٹ نے صوبائی خودمختاری ، عورتوں اور بچوں کے لیے بھی قانون سازی کی، وزیراعظم سے گفتگو کرتے کہاکہ اسپیکر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ قومی اسمبلی کا 50 واں سیشن چل رہا جو ایک ریکارڈ ہے،وزیراعظم نے قومی اسمبلی کواحسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر کو مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں :